سیول: (روزنامہ دنیا) جنوبی کوریا میں کسانوں اور طالب علموں نے چاول کی فصل میں مختلف ڈیزائنز بنائے ہیں، ڈیزائنز بنانے کا مقصد کورونا وائرس کے حالات میں لوگوں کو خوش رہنے کا پیغام دینا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے علاقے سنچیون میں کسانوں اور سکول کے بچوں نے مل کر چاول کی مختلف رنگوں کی فصل کاشت کرکے کچھ انوکھے ڈیزائن بنائے ہیں۔ ان ڈیزائنز کو بنانے کا مقصد لوگوں کو رونا وائرس جیسے حالات میں خوش رہنے کا پیغام دینا ہے۔ ان فصلوں کو پرندوں سے بچانے کیلئے مختلف شکلوں کے انسان نما پتلے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔