زخم بھرنے کے عمل پر نظر رکھنے والی ’’سنسر پٹی‘‘ تیار ہو گئی

زخم بھرنے کے عمل پر نظر رکھنے والی ’’سنسر پٹی‘‘ تیار ہو گئی

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اب امریکی اور روسی ماہرین نے ایک سنسر والی پٹی تیار کی ہے جو زخم بھرنے کا مکمل جائزہ لیتی ہے اور انسانی آزمائش کے لئے بالکل تیار ہے ۔ ماہرین نے تجربے کے دوران اس ایجاد کو عین زخم جیسے ماحول میں آزمایا تو زخم بگڑنے میں اہم کردار ادا کرنے والے تین اہم اجزا کو سنسر نے شناخت کرلیا اور بتادیا کہ زخم اب بھی خراب ہے یا مزید بگڑسکتا ہے، اس تجربے کے بعد اس سنسر کو انسان پر لگانے کے روشن امکانات پیدا ہوئے ہیں۔