ہریانہ: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ سے ایک انوکھی خبر آئی ہے جہاں پر سردی میں کپڑے دھونے کا کہنے پر بیوی نے شوہر کو ہی ’دھو‘ ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپر سنگھ نامی شخص کو سخت سردی میں بیوی سے کپڑے دھونے کی فرمائش کرنا مہنگا پڑگیا۔ جسپر سنگھ کے مطابق وہ صبح اپنی بیوی کو کپڑے دھونے کا کہہ کر گیا تھا، رات کو نو بجے گھر آیا تو کپڑے یوں ہی پڑے تھے اور اس کی بیوی باورچی خانے میں پانی گرم کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کی ہاتھی کے زخمی بچے کو بچانے کی ویڈیو وائرل
متاثرہ شخص جسپر سنگھ کے مطابق جب اس نے بیوی سے کپڑوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور ابلتا ہوا پانی اس پر پھینک دیا۔ بیوی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ فرائی پین اٹھا کر اس کی دھلائی بھی کر دی۔
گرم پانی سے جھلسنے پر جسپر سنگھ کو اس کے بھائی نے ہسپتال میں داخل کرایا۔ جس پر کی درخواست پر پولیس نے اس کی بیوی نرمل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔