کھانے سے چکنائی اور کیلوری کم کرنے والی پلیٹ تیار

کھانے سے چکنائی اور کیلوری کم کرنے والی پلیٹ تیار

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب آپ کو کاغذ یا ٹشو پر پکوڑے یا پراٹھے رکھ کر ان کا تیل کم کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے پلیٹ میں رکھ دیں اور بائی پلیٹ اسے خود جذب کرلے گی۔اس اختراعاتی ایجاد کے موجدوں کا خیال ہے کہ آپ کو کھانا بدلنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف پلیٹ تبدیل کرسکتے ہیں اور اپنی خوراک میں کیلوریز کم کرسکتے ہیں۔

ایک مرتبہ اس پلیٹ میں کھانے سے 32 کیلوریز کم کی جاسکتی ہیں، اس طرح ایک دن میں 90 کیلوریز یا حرارے کم ہوجاتے ہیں اور ایک سال میں 10 پونڈ چکنائی آپ کے پیٹ میں جانے سے بچ جاتی ہے ۔