تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی:اسپیکرنےدعابھٹوکامائیک بندکردیا
  • بریکنگ :- سندھ اسمبلی،اپوزیشن ارکان نےاسپیکرڈائس کاگھیراؤکرلیا
  • بریکنگ :- اسپیکرصاحب !ان بکریوں کوچپ کرائیں،پی ٹی آئی رہنمادعابھٹو
  • بریکنگ :- لاڑکانہ میں میت کیلئےایمبولینس دستیاب نہیں،دعابھٹو
  • بریکنگ :- کراچی:تھر کے بچےبھوک سے مررہےہیں،دعابھٹو
  • بریکنگ :- ان کےپاس چین کاانیل کپور ہے،پی ٹی آئی رہنمادعابھٹو

75 فٹ لمبا سوئمنگ پول اچانک زمیں بوس، ویڈیو وائرل

Published On 30 April,2021 09:34 am

برازیلیا:(روزنامہ دنیا) برازیل کے جنوب مشرقی علاقے ویلا ویلہا سانتو میں واقع رہائشی فلیٹ بیچ فرنٹ کنڈومینیم میں سوئمنگ پول کی چھت گاڑی کے پارکنگ ایریا میں اچانک گر گئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 75 فٹ لمبے سوئمنگ پول کی چھت اچانک منہدم ہوئی جس کے بعد پارکنگ ایریا میں پانی بھر گیا۔چھت گرنے سے کچھ گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا جبکہ پانی بھر جانے سے جہاں گاڑیاں خود بہ خود دھل گئیں وہیں اُن کی وائرنگ اور دیگر سسٹم بھی متاثر ہوا۔

خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ واقعے کے وقت پارکنگ میں کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا۔مقامی حکام نے بتایا کہ ‘پارکنگ ایریا کے اوپر سوئمنگ پول قائم تھا، چھت گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوا جیسے سیلاب آگیا ہو۔ عمارت میں 270 گھر آباد ہیں، واقعے کے بعد عمارت کو خالی کرالیا گیا ۔