نیروبی:(روزنامہ دنیا) افریقی ملک کینیا میں ببر شیر جنگلی بھینسوں سے اپنی جان بچانے کے لیے درخت پر چڑھ گیا اور ایک گھنٹہ وہیں چپ سادھے بیٹھا رہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماجرا یہ ہوا کہ شیراپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ بھینسوں کا شکار کررہا تھا لیکن ان کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی جس کے باعث دیگر شیر فرار اور ایک درخت پر چڑھ گیا۔اسے خوف کہیں یا چالاکی بہر حال بھیسوں کی وجہ سے شیر تقریباً ایک گھنٹے تک درخت پر چڑھا رہا۔ناروے سے تعلق رکھنے والے اولو نامی فوٹوگرافر نے جنگل کے ان خطرناک مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا ۔
فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ جنگی بھینسوں نے جیسے ہی محسوس کیا کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے تو پورے جھنڈ نے شیروں پر دھاوا بول دیا اس طرح شیر دم دبا کر بھاگ گئے اور ایک درخت پر چڑھ کر مایوسی سے بیٹھا تکتا رہا۔