تازہ ترین
  • بریکنگ :- پاکستان کی کارکردگی کی آج دنیامعترف ہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- ہم افغانستان میں امن چاہتےہیں، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- افغان اپنےملک میں امن چاہتےہیں، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سےمایوس ہیں،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےکراچی کی بہتری کےلیےپیکج دیا،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- اندرون سندھ میں حالات تشویشناک ہیں،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- پی ٹی آئی کی سندھ میں آمدسےکسی کوگھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- سندھ کابہت بڑاطبقہ پیپلزپارٹی سےنجات چاہتاہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- فیٹف کےحوالےسےپاکستان کی کارکردگی کی دنیامعترف ہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- پاکستان نے27میں سے26نکات پرمکمل عملدرآمدکیا،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- کراچی:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی میڈیاسےگفتگو
  • بریکنگ :- کل مجھےبحرین جاناہے،بحرین ہمارااہم مسلم ملک ہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- خاصی تعدادمیں پاکستانی بحرین میں موجودہیں،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- بحرین کےوزیرخارجہ سےدوطرفہ تعلقات پربات ہوگی،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- سعودیہ سےدوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئےپیشرفت ہوئی،وزیرخارجہ

دلہا عین شادی کے وقت دلہن کو دیکھ کر فرار

Published On 19 July,2021 06:20 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، دلہے کو شادی سے پہلے دلہن نہ دکھانے کا برا انجام ہوا، عین شادی کے وقت دلہن کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر اس دلہے کی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ سب کچھ اچانک کیسے ہوگیا۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام ریل پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر سب حیران ہوگئے اور کوئی یقین بھی نہیں کرسکا کہ ایسا بھی کچھ ہوسکتا ہے۔

بھارت میں پیش آئے اس واقعے میں ہندو رسومات کے تحت شادی کی تقریب جاری تھی کہ جیسے ہی ایک رسم کی ادائیگی کے لیے دلہا کھڑا ہوا تو کچھ ایسا ہوا جس کے بعد دلہا وہاں سے فرار ہوگیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی دلہا کھڑا ہوا تو اس دوران دلہن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور گر گئی، جیسے ہی دلہے نے دلہن کو دیکھا تو اسے ایسا لگا کہ جیسے اس نے کسی طلسماتی مخلوق کو دیکھ لیا ہو، اور پھر اپنے گلے میں ڈالے پھولوں کے ہار کو اتار کر وہاں سے فرار ہوگیا۔