شوہر پب جی کھیلنے پر مارتا ہے، خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا

شوہر پب جی کھیلنے پر مارتا ہے، خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا

واقعہ عید الاضحیٰ کے روز پیش آیا جب خاتون کے گھر مہمان آئے اور شوہر نے خاتون سے مہمانوں کیلئے قہوہ بنانے کا مطالبہ کیا لیکن خاتون پب جی کھیلنے میں قہوہ بنانا بھول گئیں۔

مہمانوں کی خاطر تواضح نہ کرنے اور پب جی کھیلنے پر شوہر نے خاتون کی پٹائی کر دی۔ خاتون نے شوہر کے تشدد کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی، جس میں کہا کہ مارنے سے انہیں نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کا وہ مطالبہ کریں گی۔

خاتون نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ شوہر مجھے پب جی کھیلنے سے روکتے ہیں حالانکہ میں گھر کی تمام ذمہ داریاں پوری طرح سے ادا کرتی ہوں۔