لاہور (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔
سوشل میڈیا پر بعض اوقات شادی بیاہ کے مواقع کی دلچسپ اور انوکھی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں کبھی دلہن تو کبھی دلہا موضوعِ بحث بنتا ہے لیکن اس بار ذرا کچھ مختلف ہوا۔آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو مںیں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا جس کے بعد وہاں موجود ہر شخص ہی چونک اٹھا۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصاویر لینے میں مگن فوٹوگرافر کو احساس نہیں ہوا کہ اسکے بالکل پیچھے سوئمنگ پول ہے تاہم خوش قسمتی اور حاضر دماغی کے سبب اس نے کیمرے کو پانی میں جانے سے بچا لیا۔
ویڈیو ایپیرینا سٹوڈیوز نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ویڈیو میں دلہا دلہن کا ایکشن سلو موشن میں دِکھایا گیا جسے دیکھ کر واضح طور پر ان کی حیرانی اور چونکنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔