جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں کورونا کے مریضوں کو اب روبوٹ کھانے پینے کی اشیا پہنچائے گا۔
انڈونیشیا کے یونیورسٹی اسٹاف نے کورونا کے مریضوں کو سہولت دینے کے لیے ربورٹ بنا لیا، مہلک وائرس کے باعث قرنطینہ کرنے والے افراد کو اب روبوٹ کھانے پینے کی اشیا پہنچائے گا۔
روبوٹ کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور اسکی بیٹری 12 گھنٹے تک چارج رہتی ہے، کورونا مریضوں نے اسے اچھا اقدام قرار دیا ہے۔