انٹرنیشنل تعلقات کی ماہر خاتون کا بیٹا لائیو نشریات میں بسکٹ مانگنے لگا، ویڈیو وائرل

انٹرنیشنل تعلقات کی ماہر خاتون کا بیٹا لائیو نشریات میں بسکٹ مانگنے لگا، ویڈیو وائرل

تفصیل کے مطابق کورونا کے بعد کئی اداروں نے ورک فار ہوم کا طریقہ اپنایا ہوا ہے ، جہاں گھر سے کام کرنے کی آسانی ہے، وہیں ورک فرام ہوم میں متعدد مشکلات بھی پیش آتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ سکائی نیوز کی بین الاقوامی امور کی ماہر تجزیہ کار خاتون ڈیبوراح ہائی نیس کے ساتھ پیش آیا جو لائیو نشریات کے دوران عالمی حالات پر اہم انٹرویو دے رہی تھیں کہ اچانک ان کا کمسن بچہ کمرے داخل ہوا اور والدہ سے کہا کہ ‘کیا مجھے دو بسکٹس مل سکتے ہیں؟

خاتون نے نیوز اینکر مارک آسٹن سے کہا کہ معذرت چاہتی ہوں میرا بیٹا کمرے میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد کیمرہ دوبارہ نیوز اینکر کی جانب گھوم گیا اور مارک نے کہا کہ ‘ڈیبوراح کچھ گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔