ملکی وے کہکشاں کے قلب سے پراسرار سگنلوں کا اخراج

Published On 15 October,2021 11:19 am

آسٹریلیا:(روزنامہ دنیا) فلکیات داں حضرات نے ہماری ایک رخ سے ریڈیائی سگنل نوٹ کئے ہیںجو ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے ہم تک پہنچ رہے ہیں لیکن اس معمے کو سمجھنے کے کوشش کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سگنل کسی باقاعدہ اوقات کے بغیر آتے ہیں اور بند ہوجاتے ہیں۔ اسی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ شاید یہ کسی ایسے جرمِ فلکی سے خارج ہورہے ہیں جو سائنس کے دائرے میں نہیں یا پھر ہم اس سے ناواقف ہیں۔ ڈاکٹر ڈیوڈ کیپلان نے کہا جو جامعہ وسکانسن سے وابستہ ہیں اور اس تحقیق کا اہم حصہ ہیں نے کہا کہ شاید یہ کوئی ایسا ستارہ یا جرمِ فلکی ہے جسے اب تک سمجھا نہیں گیا ہے۔

ریڈیائی امواج کی مقناطیسی اثرات سے ظاہر ہے کہ اس پراسرار شے کا مقناطیسی میدان بہت ہی طاقتور ہے اور روشنی خارج ہوتے ہوتے 100 گنا تک بڑھ جاتی ہے ۔ یہ تبدیلی ایک دن میں بھی دیکھی گئی ہے ،اب ماہرین اس معمے کو حل کرنے کیلئے غیرروایتی غوروفکر کررہے ہیں۔
 

Advertisement