تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب سے متعلق لاہورہائیکورٹ کافیصلہ
  • بریکنگ :- پرویزالہٰی کی علی ظفرایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم سےمشاورت
  • بریکنگ :- لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ
  • بریکنگ :- قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی
  • بریکنگ :- تحریک انصاف کے 5ارکان حج کےلیےگئےہیں،اجلاس میں مشاورت
  • بریکنگ :- 6ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں ، بریفنگ
  • بریکنگ :- 5پی ٹی آئی ارکان کاہائیکورٹ فیصلےکےباوجودالیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،بریفنگ
  • بریکنگ :- ہائی کورٹ کے فیصلے میں آئینی اور قانونی ابہام ہے،بریفنگ
  • بریکنگ :- سپریم کورٹ کےسامنےقانونی نکات رکھےجائیں گے،اجلاس میں فیصلہ

جھیل کنارے ’پراسرار‘ ٹیبل اور کرسیوں کی حقیقت

Published On 18 October,2021 12:35 pm

لندن:(روزنامہ دنیا) برطانیہ میں جھیل کنارے درختوں کے درمیان پڑی ’پراسرار‘ کرسیوں اور ٹیبل کا معمہ حل ہوگیا۔جنگل نما درختوں کے درمیاں کھانے کا میز اور کرسیاں دیکھ کر فوٹوگرافر ورطہ حیرت کا شکار ہوا تاہم بعد میں سب واضح ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوٹوگرافر نے گلاس میں مشروب بھی دیکھا۔بعد ازاں ڈیٹ میٹ نامی کمپنی نے شہری کا شک دور کردیا اور بتایا کہ جوڑے چھٹیاں منانے یہاں آتے ہیں اور ہم ان کی سیر یادگار بنانے کیلئے درختوں کے درمیان اس طرح کھانے کا انتظام کرتے ہیں، مذکورہ تصویر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، جوڑا کھانا کھانے کے بعد وہاں سے چلا گیا تھا۔کمپنی نے بتایا کہ جوڑا جنم دن منانے آیا تھا۔

ڈیٹ میٹ کا مزید کہنا تھا کہ آرڈر کی تکمیل کے بعد جیسے ہی جوڑے کھانا کھا کر رخصت ہوجاتے ہیں ہم جگہ کی صفائی کر دیتے ہیں اور مناظر ایسے لگتے ہیں جہاں یہاں کچھ تھا ہی نہیں۔