تازہ ترین
  • بریکنگ :- روس کایوکرین سرحدپرفوج جمع کرنےکامعاملہ
  • بریکنگ :- امریکی صدرجوبائیڈن کامشرقی یورپ فوجی دستہ بھیجنےکااعلان
  • بریکنگ :- جلدمشرقی یورپ اورنیٹوممالک میں اپنےکچھ فوجی بھیجیں گے،امریکی صدر

عنبر کے ٹکڑے میں دس کروڑ سال قدیم کیکڑا دریافت

Published On 25 October,2021 08:24 am

بیجنگ:(روزنامہ دنیا) امریکی اور چینی ماہرین نے شفاف عنبر کے دس کروڑ سال قدیم ٹکڑے میں محفوظ کیکڑا دریافت کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کی جسامت اگرچہ بہت کم ہے لیکن یہ بالکل آج کے کیکڑوں جیسا دکھائی دیتا ہے ۔خبروں کے مطابق، عنبر کا یہ ٹکڑا میانمار سے ملا تھا جو مختلف سمگلروں کے ہاتھوں سے ہوتا ہوا 2015 میں چائنا یونیورسٹی آف جیوسائنسز، بیجنگ پہنچ گیا ،جب اس عنبر کی عمر معلوم کی گئی تو پتا چلا کہ یہ 10 کروڑ سال قدیم ہے۔

عنبر کی بیرونی سطح صاف اور ہموار کرنے پر اس کے اندر ایک چھوٹا سا کیکڑا تقریباً مکمل حالت میں دکھائی دیا جو بالکل بظاہر بالکل ویسا ہی تھا جیسے آج کے زمانے میں پائے جانے والے کیکڑے ہوتے ہیں۔مائیکر سی ٹی سکین کے ذریعے اس کیکڑے کے جسمانی خدوخال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی میں آج سے دس کروڑ سال پہلے پایا جانے والا کیکڑا ہی تھا۔