بصارت سے محروم ایتھلیٹ سکیٹ بورڈنگ کا ماہر

Published On 27 October,2021 12:35 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) بصارت سے محروم امریکی ایتھلیٹ سکیٹ بورڈنگ ایسی مہارت سے کرتا ہے کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق انسان کے حوصلے بلند ہو اور اس کی قوتِ ارادی مضبوط ہو تو بڑی سے بڑی مشکل بھی چھوٹی لگنے لگتی ہے۔ایک ایسا ہی مبوہط اعصاب کا مالک بصارت سے محروم امریکی پیرا اولمپک ایتھلیٹ انتھونی فیرارو بھی ہے جسے پہلی نظر میں دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ یہ شخص دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ایسے باہمت انسان نے اپنے بلند حوصلوں اور مضبوط قوت ارادی سے اپنا آپ منوالیا ہے ، انتھونی فیرارو روز مرہ کے کام بخوبی اور احسن طریقے سے انجام دیتا ہے ،وہ ایک شوقین سکیٹ بورڈر، ایک حوصلہ افزا سپیکر اور ایک گٹارسٹ ہے ۔ وہ ایسی مہارت سے سکیٹ بورڈنگ کرتا ہے جسے دیکھ کر لوگ داد دئیے بغیر نہیں رہ سکےص ۔
 

Advertisement