چوری کی انوکھی واردارت،نوسر باز گھر سے کتا چوری کرکے لے گیا

چوری کی انوکھی واردارت،نوسر باز گھر سے کتا چوری کرکے لے گیا

گلشن راوی کے علاقے میں نوسر باز گھر سے کتا دیکھنے کے بہانے لیکر گیا اور رفو چکر ہو گیا جبکہ نوسر باز کے خلاف گلشن راوی پولیس سٹیشن میں درخواست دے دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نوسرباز گھر کے باہر سے پگ نسل کا کتا اٹھا کر فرار ہوا ،کتا چور نو سر باز کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی جبکہ حکام معاشرے میں نقص امن پیدا کرنے والے کیلئے کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔