سب سے بڑا منہ، نوجوان نے عالمی ریکارڈ دوبارہ جیت لیا

Published On 20 December,2021 08:28 am

منی سوٹا: (روزنامہ دنیا) امریکی نوجوان آئزک جانسن نے اپنا منہ 4 انچ کھول کر سب سے بڑے منہ کا عالمی ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منی سوٹا کے رہائشی آئزک نے 2019 میں اپنا جبڑا تین اعشاریہ چھے سات انچ کھول کر پہلی مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑے منہ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام درج کروایا تھا، اس وقت اسکی عمر 14 سال تھی۔ تاہم چند ماہ بعد پنسلوانیا کے ایک اور نوجوان نے اسے عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا۔

دو سال بعد آئزک نے ایک بار پھر کوشش کی اور اپنا منہ 4 انچ تک کھولنے میں کامیاب ہو گیا، آئزک کی اس کامیابی کو مقامی میڈیا نے نمایاں طور پر نشر بھی کیا لیکن ابھی اس ریکارڈ کو تسلیم کرنے کیلئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں کارروائی جاری ہے۔ آئزک نے کہا کہ مجھے حیرت بھی ہے اور خوشی بھی کہ قدرتی طور پر اتنا بڑا منہ کھول سکتا ہوں۔
 

Advertisement