دنیا کی معمر ترین خاتون کی عمر 122سال

دنیا کی معمر ترین خاتون کی عمر 122سال

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں رہنے والی فاطمہ نوروزی کاریزی نامی خاتون نے کہا کہ وہ ایک صدی قبل 23 ستمبر 1899 کو ایران کے شمال مشرقی شہر توربت جام میں پیدا ہوئیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ خاتون کے پوتے پوتیاں بھی اب بوڑے ہوچکے ہیں جبکہ وبائی بیماری کی وجہ سے خاندان کےدوسرے افراد کا معمر خاتون سے میل جول بالکل کم رکھا گیا ہے۔چونکہ خاتون کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے تو خاندان کےدیگر افراد اسے چند ماہ میں صرف ایک بار دیکھنے آتے ہیں۔