6سالہ بچی نے جیب خرچ سے 11کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گھر خرید لیا

6سالہ بچی نے جیب خرچ سے 11کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گھر خرید لیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 6سالہ روبی میک لیلن نے اپنے دو بہن بھائیوں لوسی اور گس کے ساتھ مل کر زمین خریدی جس پر بنے مکان کی قیمت 6لاکھ 71ہزارڈالرز ہے۔ یہ زمین آسٹریلیا کے مشرقی میلبورن کے ایک مضافاتی علاقے کلائیڈ میں واقع ہے۔

بچی نے کہا کہ میرا نام روبی ہے اور میں 6سال کی ہوں اور میں اپنا پہلا گھر خریدنے والی ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روبی اور اس کے بہن بھائیوں نے ابتدائی طور پر اپنے گھر اور اس کے ارد گرد مختلف کام انجام دے کر ہر ایک نے 2ہزار ڈالرز کی بچت کی تھی۔ اس کے بعد تینوں نے اس رقم کو جمع کیا اور اسے سالوں میں محفوظ کیا،آخر کار کلائیڈ میں زمین خریدنے کے لیے کافی رقم ان کے پاس تھی۔

روبی کے والد کیم میک لیلن جو کہ پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک اور سرمایہ کاری کے ماہر تھے اپنی بیٹی کو زمین خریدنے کا مشورہ دیا۔