مقناطیسی میدان میں تبدیلی سونامی سے خبردار کرنے کا ممکنہ پیمانہ

مقناطیسی میدان میں تبدیلی سونامی سے خبردار کرنے کا ممکنہ پیمانہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمین کے مقناطیسی میدان میں تبدیلیوں کو نوٹ کر کے سونامی کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق ایک یا دو منٹ کا وقفہ بھی انسانی جانوں کو بچا سکتا ہے۔ جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہر زائی ہینگ نے کہا کہ مقناطیسی میدان میں تبدیلی اور سطح سمندر کی بلندی کے مابین ایک اہم تعلق دریافت ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پانی کی بلند لہروں سے قبل ہی مقناطیسی امواج میں تبدیلی رونما ہوتی ہے اس تبدیلی سے اگر لہروں کی بلندی چند سینٹی میٹر بھی بڑھتی ہے تو مقناطیسی میدان میں اس کی خبر مل جاتی ہے۔ اگر سمندری فرش پر زلزلے کی جگہ برقی کیفیات اور درست گہرائی معلوم ہو جائے تو اس سے پیشگوئی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔