بھارت میں چیتا گھر میں گھس کر پالتو کتے کو لے گیا

Published On 28 December,2021 08:21 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں ایک چیتا گیٹ پھلانگ کر گھر میں گھسا اور پالتو کتے کو لے اڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے گیٹ کے قریب موجود ایک کتا اچانک گھر کے اندرونی حصے کی طرف بھاگتا ہے۔ اس کے فوری بعد ایک چیتا گیٹ پھلانگ کر آیا اور چند سیکنڈز بعد ہی کتے کو منہ میں دبا کر بھاگ گیا۔

علاقے کے وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ چیتوں کا پالتو کتے کا شکار عام بات ہے۔ بعض لوگ اپنے کتوں کو چیتے کا نوالہ بننے سے بچانے کیلئے ان کے گلے میں لوہے کے پٹے ڈال کر رکھتے ہیں۔ چیتے اور کتے کی ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔ لوگ اسے گھر میں موجود دیگر افراد کیلئے بھی خطرناک قرار دے رہے ہیں۔
 

Advertisement