میونخ: (روزنامہ دنیا) جرمنی میں ایک شخص نے خوفناک نظر آنے کیلئے ہزاروں ڈالر خرچ کر دیئے ، سوشل میڈیا پر وہ بلیک ڈپریشن کے نام سے مشہور ہیں اور اپنے شوق کیلئے 17 ہزار ڈالر خرچ کر چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خود کو "انسانی پزلز" میں تبدیل کرنے کیلئے کئی برس صرف کر دیئے اور یہ صرف جسم کے ٹیٹو نہیں ہیں۔ بلیک ڈپریشن نے اپنے دانتوں کی دونوں قطاروں کو ٹائٹینیم میں ڈھانپنے کے ساتھ اپنی آنکھوں اور چہرے پر بھی سیاہی لگائی ہے۔ 28 سالہ نوجوان نے سرجری کے ذریعے اپنے کان کے کارٹلیج کے ٹکڑوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نتھنے بھی چھدے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جسمانی تبدیلی کی تھی، میرا پہلا طریقہ میری زبان کو الگ کرنا تھا۔ بلیک ڈپریشن نے کہا کہ پھر میرا بیرونی کان کا دکھائی دینے والا حصہ دونوں طرف سے کاٹ دیا گیا تھا۔