سپائنی ماوس میں اپنے زخم خود ٹھیک کرنے کی صلاحیت

سپائنی ماوس میں اپنے زخم خود ٹھیک کرنے کی صلاحیت

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ کینیا ، صومالیہ، تنزانیہ اور کچھ افریقی ممالک کے بنجر علاقوں میں پائی جانے والی مخلوق کے پاس قدرتی طور پر ایک ایسی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے جو کسی تحفے سے کم نہیں۔ چوہوں کی یہ نسل اپنی جلد، دل ، گردے اور ریڑھ کی ہڈی کے نہایت مہلک زخموں پر قابو پاسکتی ہے۔

پرتگال کی یونیورسٹی آف پورٹو سے منسلک اعصابی نظام کی ماہرمونیکا ساوسا اور ان کی ٹیم ششدر رہ گئے جب لیبارٹری میں رکھی چوہیا نے حیرت انگیز طور پر اپنی ریڑھ کی ہڈی کے زخم پر قابو پا لیا، فالج زدہ چوہیا چند ہی ہفتوں میں مکمل تندرست ہو گئی۔