ریزگاری بڑے کام کی، 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ کی گاڑی خرید لی

ریزگاری بڑے کام کی، 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ کی گاڑی خرید لی

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرم پوری میں کار ڈیلر شپ کے ملازمین اس وقت حیران رہ گئے جب کار کے خریدار نے ان کے سامنے سکوں سے بھرا تھیلا رکھا۔ کار خریدنے والے شخص نے بتایا کہ اس کی والدہ ایک دکان چلاتی ہے جہاں کئی مرتبہ سکوں کو کرنسی نوٹوں میں بدلنے کیلئے گاہکوں کو پیشکش کی لیکن کسی گاہک نے سکے قبول نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ جب لوگوں نے کافی درخواستوں کے بعد بھی سکے نہیں لئے اور بینک والوں نے بھی یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ان کے پاس سکے گننے کیلئے اتنے لوگ نہیں ہیں ۔ شروع میں تو کار ڈیلر نے بھی پس و پیش کی تاہم کار کے خریدار کا عزم دیکھتے ہوئے 6 لاکھ کے سکے وصول کر لئے۔