11 فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والا برازیلی مداح

11 فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والا برازیلی مداح

ڈینیئل سبروزی کی عمر 75 برس ہے اور انہیں ایک منفرد اعزاز حاصل ہوچکا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ میں سب سےزیادہ مرتبہ شرکت کرنے والے تماشائی ہیں جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔، اس طرح وہ گیارہ مرتبہ فیفا ورلڈ کپ دیکھ چکے ہیں۔

فٹبال کے جنونی شائق ڈینیئل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ جنون کو جوڑنے کا نام ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ اور تہذیبیں ایک جگہ جمع ہوتی ہیں۔

انوکھے مداح کا کہنا تھا کہ اب میری خواہش ہے کہ میں 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی شرکت کروں جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔