بھارتی شہر بنگلور میں نامعلوم شخص نے پیسوں کی برسات کردی

بھارتی شہر بنگلور میں نامعلوم شخص نے پیسوں کی برسات کردی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اپنے تھیلے میں بھرے نوٹوں کو نیچے پھینکنا شروع کر دیا اور فلائی اوور کے نیچے پیسے لوٹنے والوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ۔

نا معلوم شخص پیسے پھینکتا رہا اور بھیڑ پیسے حاصل کرنے کیلیے ایک دوسرےکو دھکے دیتی رہی،پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک جام کر دی اور اسی دوران وہ شخص پیسے پھینک کر چلتا بنا ۔

یہ واقعہ بنگلورو کے کے آر مارکیٹ میں پیش آیا، اس موقع کو کسی راہگیر نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

دوسری جانب پولیس ویسٹرن ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ اس شخص کے اس فعل کے پیچھے کیا وجہ ہے۔