لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اکثر ویڈیوز میں جانوروں سے انسانوں کی بے لوث محبت اور دوستی کو دیکھا جاتا رہا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ جس میں ایک کم عمر لڑکا اپنی کمر پر ایک مگرمچھ کے بچے کو لٹکائے بے خوف و خطر لے جا رہا ہے اور وہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے بھی غافل ہے۔
یہ واقعی ایک خوفناک عمل ہے کیونکہ بہت سے لوگ کسی خالی تالاب کے قریب جانا بھی پسند نہیں کریں گے، مگرمچھ پانی کے اندر چھپنے اور اپنے شکار پر انتہائی تیزی سے حملہ کرنے میں شہرت رکھتے ہیں۔
بہرحال حقیقت یہی ہے کہ یہ لڑکا مگرمچھ کو اپنی پیٹھ پر اٹھائے ہوئے ہے اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی ان خوفناک جانوروں کے ساتھ رہا ہے اور وہ جانتا ہے کہ ان کے رویے اور ذہنیت کو کیسے سمجھنا ہے، اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ جس جگہ پر یہ ویڈیو بنائی گئی ہے وہاں کے لوگ ان مخلوقات کے عادی ہوں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔