9 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر گرِنڈ کرتب دکھانے کا عالمی ریکارڈ

Published On 23 March,2023 10:59 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک چیمپئن اسکیٹ بورڈر نے 9000 فِٹ سے زائد کی بلندی پر جا کر ہوائی جہاز سے گرِنڈ کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 29 رہائشی لیٹیشیا بوفونی سی 130 طیارے کی مدد سے 9022 فِٹ کی بلندی پر پہنچ کر پیراشوٹ باندھا اور جہاز کے پچھلے خارجی راستے پر نصب باہر نکلتے پائپ پر فِیبل گرنڈ کرتب دِکھا کر چھلانگ لگا دی۔

 

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے لیٹیشیا کے بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کا کرتب دِکھانے کے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے لیٹیشیا بوفونی ایکس گیمز میں خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ اسکیٹ بورڈ اسٹریٹ گولڈ میڈلز (5) جیتنے، ایکس گیمز سمر خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے (12) اور ہوائی جہاز میں سب سے بڑا اسکیٹ پارک بنانے اور اڑانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتی ہیں۔

Advertisement