کھیت سے فرار ہونے والا بچھڑا ٹینس کورٹ پہنچ گیا

Published On 01 April,2023 05:32 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ میں گائے کا ایک بچہ کھیت سے بھاگ کر ایک میل دور ٹینس کورٹ پہنچ گیا جہاں اس نے تقریباً 10 گھنٹے تک وقت گزارا۔

رپورٹس کےمطابق گائے کے مالک وکی گلیسپی نے بتایا کہ بچھڑا گریٹ باؤڈن کے ایک کھیت سے فرار ہو گیا تھا اور اسے مارکیٹ ہاربرو لان ٹینس کلب میں دیکھا گیا جو کہ ایک میل دور تھا۔

ٹینس کلب کے ہیڈ کوچ فل ہیرس نے کہا کہ ٹینس کورٹس پر گائے کا بچہ ملنا حیران کن منظر تھا۔

ٹینس کورٹ میں موجود لوگوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں جن میں بچھڑے کو کورٹ میں گھومتے ہوئے اور خودکار دروازوں سے کلب ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گریٹ باؤڈن پیرش کونسل کے چیئرمین ایڈم شیفرڈ ان مقامی باشندوں میں شامل تھے جو بچھڑے کو دیکھنے کے لیے ٹینس کلب پہنچے، انہوں نے بتایا کہ ہمیں کوئی اندازہ نہیں ہے کہ یہ وہاں کیسے پہنچا یا وہاں کیوں تھا، یہ صرف وہاں کھڑا تھا اور گھوم رہا تھا اور ایسا لگتا تھا کہ اس کی زندگی کا وقت گزر رہا ہے۔

گلیسپی نے بتایا کہ بچھڑے کو بحفاظت اس کے ریوڑ میں واپس شامل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement