پیٹ پتلا کرنے کیلئے بیلن کا استعمال، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پیٹ پتلا کرنے کیلئے بیلن کا استعمال، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

زیادہ فٹ نظر آنے کیلئے بہت سے لوگ جم میں گھنٹوں گزارتے ہیں اور اپنی کھانے کی عادات کو بہتر بناتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ایسا کرنے کیلئے مختلف دواؤں کا استعمال اور علاج بھی کراتے ہیں۔

ان سب کاموں سے ہٹ کر اب سوشل میڈیا پر ایک عجیب طریقے سے وزن کم کرنے کی ترکیب سامنے آئی ہے جس پر لوگ دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

عام طور پر بیلن کا استعمال روٹی بنانے کیلئے ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں لوگوں نے پیٹ کم کرنے اور خود کو پتلا کرنے کیلئے بیلن کو اپنے ہی پیٹ پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔

اس تصویر سے متعلق لوگوں کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ان لوگوں نے بیلن کو باقاعدہ اپنے پیٹ پر اسی طرح چلایا جیسے اسے روٹی کے پیڑے پر چلایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیلن روٹی بنانے کیلئے استعمال ہونے والے بیلن سے قدرے مختلف ہے۔