موٹاپا کنٹرول نہ کرنیوالے بھارتی پولیس افسران کو ریٹائر ہونے کا حکم

Published On 21 May,2023 10:09 am

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پولیس فورس نے زیادہ وزن والے افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے یا تو وہ اپنا وزن گھٹائیں یا پھر ریٹائر ہوجائیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسران کے فٹنس مشن کی کامیابی کیلئے آسام پولیس نے افسران کو مخصوص ڈیڈ لائن دی تھی، آسام کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ تمام افسران کا باڈی ماس انڈیکس پیشہ ورانہ طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن کا زیادہ وزن طبی وجوہات سے متعلق ہے، وہ اس ہدایت سے مستثنیٰ ہیں، 60,000 کے قریب پولیس کے موٹے افسران کو دُبلا ہونے یا رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہونے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا گیا ہے، ہدایت کا مقصد پولیس فورس کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ 2020 میں بھارتی پنجاب کی ایک عدالت نے زیادہ وزن والے پولیس والوں کو غیرقانونی تاجروں اور منشیات فروشوں پر چھاپے مارنے سے روک دیا تھا کیونکہ وہ فرنٹ لائن ڈیوٹی کیلئے تیزی سے بھاگنے میں ناکام رہتے ہیں۔


 

Advertisement