بچے کے اندر بچہ، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں معجزاتی سرجری

بچے کے اندر بچہ، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں معجزاتی سرجری

تھراسک سرجن ڈاکٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال میں پانچ سالہ بچے ریحان کے سینے سے نامکمل تشکیل پانے والا بچہ کامیاب سرجری کے بعد نکال لیا گیا۔

بچہ دل کے انتہائی قریب مرکزی شریان کے پاس موجود تھا، یہ چونکا دینے والا اور انتہائی نایاب طبی واقعہ ہے، میڈیکل ریسرچ میں اس کیفیت کو "Fetus in Fetu" کہا جاتا ہے، جو ہر پانچ لاکھ پیدائشوں میں سے ایک میں سامنے آتی ہے۔

ڈاکٹر سلطان محمود کے مطابق ہیڈ آف تھوراسک سرجری نے ماہر ٹیم کے ہمراہ یہ نازک آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، بچہ مسلسل کھانسی کی شکایت پر پلمونالوجی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تھا، ٹیسٹ کے دوران حیران کن انکشاف ہوا۔

متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد بچے کی حالت تسلی بخش ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔