شارلٹ: (ویب ڈیسک) ویڈیو گیم میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی پستول سے سٹور لوٹنے والا امریکی شخص گرفتار کر لیا گیا۔
دو روز قبل جنوبی کیرولائنا کے علاقے شیرون میں ایک سٹور میں 25 سالہ ڈیوڈ جوزف ڈیلسانڈرو داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں نائنٹینڈو ویڈیو گیم ڈک ہنٹ کی ایک پلاسٹک کی پستول تھی، اس نے پستول کو روغن کر کے نیا بنانے کی کوشش کی تھی، اسے دیکھ کر سٹور کلرک نے کچھ رقم اسے دیدی جو 300 ڈالر کے لگ بھگ تھی۔
یارک پولیس کے مطابق ڈیوڈ نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا، اس نے حلیہ چھپانے کے لئے وِگ پہنی ہوئی تھی اور سر ڈھانپنے والی جیکٹ پہن رکھی تھی لیکن اس کے باوجود اسے پہچان لیا۔
واردات کے کچھ دیر بعد ہی معاملہ پولیس کو بتا دیا گیا اور ڈیوڈ کو ایک شاپنگ مال کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔