نیویارک: ( ویب ڈیسک ) امریکا کے ایک سکول میں انگریزی زبان سیکھنے کے لئے خود کو کم عمر ظاہر کر کے داخلہ لینے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک 28 سالہ خاتون نے انگلش سیکھنے کے لئے لوزیانا کے ایک ہائی سکول میں داخلہ لیا اور اس نے اپنی عمر چھپاتے ہوئے خود کو 17 سالہ لڑکی ظاہر کیا جس پر اسے اس کی والدہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سیرانو الوارڈو نامی خاتون نے اپنی بیٹی مارتھا کو ہنویل ہائی سکول میں داخل کرانے کیلئے جعلی پاسپورٹ اور پیدائشی سرٹیفکیٹ استعمال کیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ خاتون نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے انگریزی زبان سیکھنے کے لئے سکول میں داخلہ لیا، وہ انگریزی سیکھنا اور زبان میں مہارت حاصل کرنا چاہتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کی جانب سے سکول میں داخلے کے لئے دستاویزات میں جعل سازی کرنا اس کا غلط فیصلہ تھا۔