شکیرا کے گانے کے انداز میں آم فروخت کرنیوالے نوجوان کی ویڈیو وائرل

Published On 19 June,2023 09:30 am

اٹک: (ویب ڈیسک) گلوکارہ شکیرا کے گانے ’’وکا وکا‘‘ کے انداز میں آم فروخت کرنے والے پاکستانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک آم بیچنے والے نوجوان کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نوجوان نے گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے منفرد طریقہ آزمایا ہے۔

ویڈیو میں نوجوان کو مشہور گلوکارہ شکیرا کے گانے ’’وکا وکا‘‘ کی طرز پر گاتے ہوئے اپنے آم بیچتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو انسٹا گرام پر موجود ہے اور نوجوان کا ٹھیلہ پھلوں کے بادشاہ آم سے بھرا ہوا ہے۔

 

یہ گانا شکیرا کا مقبول گانا ہے جسے انہوں نے 2010 میں جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کیلئے گایا تھا۔

ویڈیو کے کیپشن کے مطابق یہ ویڈیو پاکستان کے شہر اٹک کے نوجوان کی ہے اور اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے انداز کو پسند بھی کیا جا رہا ہے۔