لزبن: (دنیا نیوز) پرتگال میں شراب کشید کرنے کے کارخانے میں حادثے کے بعد 20 لاکھ لیٹر سے زائد شراب سڑکوں پر بہہ گئی جس نے علاقہ میں سیلابی صورت حال پیدا کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شراب کے کارخانے میں دو ٹینک پھٹ گئے جس سے 20 لاکھ لیٹر سے زائد کی شراب تھی، ٹینک پھٹنے سے ساری شراب گلیوں میں بہہ گئی جسے دیکھ کر معلوم ہوتا تھا جیسے سیلاب آ گیا ہو۔
اس واقعہ کے حوالے سے لیویرا ڈسٹلری کی انتظامیہ نے کارخانے کے قریب ایک گھر کے تہہ خانے میں شراب بھر جانے کے بعد مکینوں سے معافی مانگی اور نقصان کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
مقامی حکام کا اس پر کہنا تھا کہ رضاکاروں نے شراب کو دریا تک پہنچنے سے روکا اور جو ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ 2.2 ملین لیٹر ریڈ وائن بہہ جانے کے بعد کمپنی کے معاشی نقصان کے بارے میں فکر مند ہے جبکہ شراب بہہ جانے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔