لندن :(ویب ڈیسک ) ماں اور بچوں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ماں سے متعلق خبر وائرل ہے، جس میں خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر ویلز کے علاقے وریکزم سے تعلق رکھنے والی خاتون کو زچگی کے دوران زخمی ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے بطور ہرجانہ ہزاروں پاؤنڈ رقم ادا کر دی ہے جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ایمی اسٹیڈ کے حمل ٹھہرنے میں 3 سال لگے تھے، تاہم پیدائش کے دوران خاتون کو شدید جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے 37سالہ ایمی کا کہنا ہے کہ 2019 میں مجھے اس قدر شدید تکلیف تھی کہ انہیں جسمانی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوران علاج اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ میرے حمل ٹھہرے کے اہم حصہ کو ڈاکٹرز نے مکمل طور پر نظر انداز کردیا تھا۔