رباط:(ویب ڈیسک ) مراکش کے سب سے مشہور انفارمیشن ایکسپرٹ امین رغیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جنوں کے فون ہیک کرنے کی کہانی کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔
امین رغیب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری فیچر کے ذریعے دعویٰ کیا کہ ایک شخص نے مجھے کہا کہ میں اس کا سمارٹ فون چیک کردوں کہ اس کی نگرانی تو نہیں کی جارہی، خاص طور پر اس لیے بھی کہ وہ شخص ایک لڑکی سے محبت کے رشتے میں بھی تھا، اسے شک تھا کہ کوئی ٹریکنگ ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کے لیے اس کے فون تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا میں نے اس شخص کا فون بہت احتیاط سے اس لیے بھی چیک کیا کہ وہ ایک معروف شخصیت ہے۔ لیکن میں فون چیک نہ کرسکا کیونکہ مجھے اس میں کچھ نہ ملا، صرف یہی نہیں بلکہ امین رغیب نے تصدیق کی کہ جب بھی اس نے فون پر دکھائی دینے والی ایپلی کیشنز میں سے کسی ایک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔
امین رغیب نے دعویٰ کیا کہ یہ صورت حال قابل اعتبار نہیں ہے، زیر بحث شخصیت رقیہ شریعیہ کے سیشن کر رہا ہے۔ اسے ایک شخص نے بتایا ہے کہ یہ ایک ایسا فون ہے جو ایک راز ہے، اس راز کو کوئی بھی نہیں سمجھ سکے گا، انفارمیشن ایکسپرٹ بھی اس فون کے حوالے سے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے کیونکہ جنوں نے فون ہیک کر لیا ہے اور ایکسپرٹس کو مطلوب معلومات کا نشان تک مٹا دیا ہے۔