لاہور: (ویب ڈیسک) سرگودھا میں قربانی سے قبل جانوروں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
جانوروں کے مالک سلیم نے قربانی سے ایک روز قبل جانوروں کی عمریں قربانی کیلئے پوری ہوجانے پر گھر میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا۔
سلیم کے اہل خانہ نے رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی موجودگی میں سلطان، شیرو، سونوں اور مونوں کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور جانوروں کی خوب آؤ بھگت کی۔
قربانی کے جانوروں کی سالگرہ کے موقع پر جہاں سلیم اور اس کے گھر والے خوش تھے تو وہیں سب کو ان کے بچھڑ جانے کا دکھ بھی تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جانوروں سے بچھڑنے کا دکھ ہے لیکن سنت ابراہیمی پر ہر حال میں عمل کرنا ہی ہمارا فریضہ ہے۔