بھیڑوں کا ریوڑ 100 کلو سے زائد بھنگ کے پودے کھا کر بے قابو

بھیڑوں کا ریوڑ 100 کلو سے زائد بھنگ کے پودے کھا کر بے قابو

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے علاقے میگنیسیا میں ایک کسان اس وقت سر پکڑ کر بیٹھ گیا جب اس کی فصل پر بھیڑوں کے ایک ریوڑ نے حملہ کر دیا۔

مقامی کسان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی فصل شدید گرمی اور سیلابوں کے باعث پہلے ہی تباہ ہوگئی تھی اورجو بچے کچے بھنگ کے پودے تھے انہیں بھیڑوں نے کھا کر ختم کر دیا، بھنگ کی یہ فصل طبی استعمال کیلئے اُگائی گئی تھی جس کا اب نام و نشان باقی نہیں رہا۔

دوسری جانب بھیڑوں کے مالک نے بتایا کہ گرین ہاؤس میں 100 کلو بھنگ کے پودے کھانے کے بعد اس کی بھیڑیں واپس آ کر عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگیں۔

اس نے بتایا تمام بھیڑیں بے قابو ہو چکی تھیں اور بکریوں سے اونچی چھلانگ لگا رہی تھی جو عام طور پر کبھی نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھارت کے ایک پولیس سٹیشن کے گودام سے تقریباً 200 کلو گرام بھنگ کی گھاس غائب ہوگئی تھی بعد ازاں معلوم ہوا کہ اسے چوہوں نے کھا لیا تھا۔