بنگلادیش: مظاہرے میں شریک کوہلی کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بنگلادیش: مظاہرے میں شریک کوہلی کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ویرات کوہلی کے ہم شکل ایک شخص کو بنگلادیشی نوجوانوں نے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے اور وہ بھرپور جوش وخروش سے نعرے لگا رہا ہے۔

ویرات کوہلی کے ہم شکل شخص نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگلورو کی کیپ پہنی ہوئی ہے، پہلی نظر میں ایسا معلوم ہوتا ہےکہ یہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہی ہیں جو بنگلادیشی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔

ویڈیوکی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے اور صارفین اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔