دہلی: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر میک اپ کیلئے مختلف ٹپس دی جاتی ہیں اور لوگ اس پر عمل بھی کر لیتے ہیں لیکن کچھ طریقوں پر عمل کر کے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
بھارت کے شہر دہلی میں مقیم خاتون انفلوئنسر نے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد آن لائن غم و غصے کو جنم دیا ہے جس میں اس کے غیر روایتی ہونٹ پلمپنگ کو دکھایا گیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں شوبھانگی آنند اپنے ہونٹوں کو موٹا کرنے کیلئے ہری مرچوں کا استعمال کر رہی ہیں، ویڈیو نے 22 ملین سے زائد ویوز حاصل کئے ہیں۔
انسٹاگرام ویڈیو میں شوبھانگی آنند کو ہری مرچ کو آدھے حصے میں کاٹتے ہوئے اور اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے کو رگڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس دوران خاتون کو تکلیف بھی ہورہی ہے لیکن وہ ہری مرچوں کو ہونٹوں پر رگڑنے میں مصروف ہے اور بعد میں درد سے کراہ بھی رہی ہے۔
کیپشن میں خاتون نے ناظرین سے سوال کیا کہ کیا وہ اسے آزمانا چاہیں گے۔
تاہم ویڈیو نے صارفین کو پریشان اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بہت سے لوگوں نے اسے ایک لاپرواہ اور ممکنہ طور پر خطرناک بیوٹی ہیک کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ویڈیو نے ہری مرچوں کو ہونٹوں کے پلمپر کے طور پر استعمال کرنے کی حفاظت اور احتیاط کے بارے میں ایک گرما گرم بحث کو بھی جنم دیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورتی کے نامناسب معیارات کو حاصل کرنے کا نامناسب طریقہ یہ ہے جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’انٹرنیٹ پر مشہور ہونے کے لئے کچھ بھی کر لیا۔