چند سیکنڈ میں سفر مکمل کرنے والی دنیا کی سب سے مختصر مسافر پرواز

چند سیکنڈ میں سفر مکمل کرنے والی دنیا کی سب سے مختصر مسافر پرواز

تفصیلات کے مطابق یہ مختصر ترین روٹ صرف 1.7 میل طے کرتا ہے اور عام طور پر 53 سیکنڈ میں مکمل ہو جاتا ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اس کے لئے 90 سیکنڈ کا وقت مقرر ہے۔

یہ مسافر پرواز لوگن ایئر کی جانب سے برٹن نارمن بی این-2 آئی لینڈر طیارے کے ذریعے چلائی جاتی ہے، جو مختصر فاصلوں اور مشکل موسمی حالات میں آپریشن کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہوائیں اکثر اس کی پرواز کے وقت کو ایک منٹ سے بھی کم کر دیتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ فیری سروس کے مقابلے میں زیادہ تیز ثابت ہوتی ہے، کیونکہ خراب سمندری حالات میں فیریز اکثر تاخیر کا شکار ہو جاتی ہیں یا مکمل طور پر منسوخ کر دی جاتی ہیں۔

مزید یہ کہ پل تعمیر کرنا عملی نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ اس کیلئے بہت زیادہ لاگت آئے گی، موسم کے حالات سخت ہیں، اور دونوں جزیروں کی مجموعی آبادی صرف تقریباً 600 افراد ہے۔