عجیب خبریں
خلاصہ
- اوہائیو: (ویب ڈیسک) امریکا میں سالگرہ کا تحفہ خوش قسمتی کا سبب بن گیا، ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
امریکا میں سالگرہ کے موقع پر دوست کی جانب سے تحفے میں دیے گئے لاٹری ٹکٹس نے خاتون کی قسمت بدل دی، امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کینٹن کی رہائشی وینڈی نے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
وینڈی کے مطابق ان کی سہیلی نے سالگرہ کے موقع پر انہیں 60 اوہائیو لاٹری اسکریچ آف ٹکٹس کا بوکے تحفے میں دیا تھا۔ جب انہوں نے گھر پہنچ کر ٹکٹس اسکریچ کیے تو ان میں سے ایک ٹکٹ سے وہ 20 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئیں۔
اس واقعے کو ڈرامائی بنانے والی بات یہ تھی کہ جس ٹکٹ سے انعام نکلا، وہ سب سے آخری ٹکٹ تھا جبکہ خاتون نے اس غیر متوقع خوشی پر شکر ادا کرتے ہوئے اسے سالگرہ کا یادگار ترین تحفہ قرار دیا۔