رحمان بابا ایکسپریس میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش کا انوکھا واقعہ رپورٹ

رحمان بابا ایکسپریس میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش کا انوکھا واقعہ رپورٹ

کراچی سے ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی سٹیشن پر کھڑی تھی کہ خاتون کو طبی امداد کی ضرورت پڑی۔

ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی اور خاتون نے بچی کو جنم دیا۔

دوسری جانب ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ ماں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔