ایک سال سے لاپتہ بلی مائیکرو چپ کی بدولت مالک سے مل گئی

ایک سال سے لاپتہ بلی مائیکرو چپ کی بدولت مالک سے مل گئی

ری مور اینیمل کنٹرول حکام کے مطابق ایک شہری کی اطلاع پر ایک آوارہ بلی کو ری مور میسوری سے تحویل میں لیا گیا، جب اہلکاروں نے بلی کی مائیکرو چِپ سکین کی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام ہیریئٹ ہے اور وہ گزشتہ 11 ماہ سے لاپتہ تھی۔

ری مور اینیمل کنٹرول نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ ہے ہیریئٹ، یہ مائیکرو چِپ کی حامل اور 11 ماہ سے لاپتہ تھی، چونکہ اس کی مائیکرو چِپ کی معلومات اپ ڈیٹ تھیں، اس لئے ہم اس کے مالک سے رابطہ کر سکے اور اسے ان سے ملا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیریئٹ کی کہانی پالتو جانوروں کو مائیکرو چِپ لگوانے اور رابطہ معلومات درست رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، ایک چھوٹی سی مائیکرو چِپ کھوئے ہوئے پالتو جانور کو طویل عرصے بعد بھی گھر واپس لانے میں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔