امریکا میں کتوں کی پُول پارٹی کا انعقاد

امریکا میں کتوں کی پُول پارٹی کا انعقاد

ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں واقع چیوی بارک پارک میں چیوی نامی کمپنی نے ہر سائز کے 277 کتوں کو جمع کیا تاکہ بچوں کے پولز میں ڈبکی لگوایا جا سکے۔

جمع ہونے والے کتوں کی تعداد گننے کے لیے موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کا اہلکار بھی موجود تھا۔

 

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کتوں کی تعداد اتنی تھی کہ اس پارٹی کو دنیا کی سب سے بڑی ’ڈاگ پول پارٹی‘ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ مل جائے۔