عجیب خبریں
خلاصہ
- ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے مشرقی صوبے ایباراکی میں پولیس نے اپنی ہاؤس میٹ کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دینے کے الزام میں 49 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 29 جون کو شہر کوگا میں پیش آیا، جہاں ملزمہ ماسائے ساکورائی اپنی 42 سالہ ہاؤس میٹ کے ساتھ رہ رہی تھیں، الزام ہے کہ کسی تنازع کے دوران انہوں نے متاثرہ خاتون کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد زخمی خاتون گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں اور قریبی دکان پہنچ کر ایک کاغذ پر براہِ کرم میری مدد کریں لکھ کر لوگوں سے مدد طلب کی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ کسی بات پر غصے میں آگئی تھیں اور اسی دوران ان کے ہونٹ سی دیے۔
پولیس نے ملزمہ کو حملے کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔