الیکٹرک گاڑی کا تنگ راستے سے گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم

الیکٹرک گاڑی کا تنگ راستے سے گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم

کمپنی کی نمائندگی کرنے والے ڈرائیور چیئن جوئی یو نے زیِکر 7 ایکس الیکٹرک گاڑی کو سائیڈ وے ڈرفٹنگ کرتے ہوئے ایک انتہائی تنگ راستے سے گزارا، اس دوران گاڑی اور راستے کی چوڑائی کے درمیان مجموعی طور پر صرف 25 سینٹی میٹر کا فرق باقی رہا۔

یہ عالمی ریکارڈ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں واقع یاس مرینا سرکٹ میں قائم کیا گیا، ریکارڈ کی پیمائش کے لیے راستے کی چوڑائی میں سے گاڑی کی لمبائی منہا کرکے باقی رہ جانے والے فاصلے کا حساب لگایا گیا۔

کمپنی نے یہ ریکارڈ اپنی پانچویں سالگرہ کے موقع پر قائم کیا، جو الیکٹرک گاڑیوں کی کارکردگی اور ڈرائیونگ کی مہارت کے حوالے سے اس کی ایک نمایاں کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔