شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا

شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا

رپورٹس کے مطابق ورجینیا کے علاقے بیڈفورڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شخص نے دو لاٹری ٹکٹ خریدے اور دونوں اپنی اہلیہ کو تحفے میں دے دیے۔

خاتون نے جب ان ٹکٹوں کو کھرچ کر دیکھا تو ایک ٹکٹ پر سب سے بڑا انعام نکل آیا، جس کی مالیت 5 لاکھ 77 ہزار 777 ڈالر، یعنی پاکستانی کرنسی میں 16 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ورجینیا لاٹری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ شوہر کی جانب سے دیا گیا تحفہ ان کے لیے خوش قسمتی کا باعث بنا۔

انعامی رقم خرچ کرنے سے متعلق سوال پر خاتون نے بتایا کہ وہ رقم کا کچھ حصہ سیاحت پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ لاٹری حکام نے اس خوش قسمت جوڑے کے نام ظاہر نہیں کیے۔